۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی سیستانی

حوزہ/ حال ہی میں سفاک صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے’’امل الدر‘‘ نامی لبنانی بچے کے اہل خانہ نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں سفاک صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے’’امل الدر‘‘ نامی لبنانی بچے کے اہل خانہ نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر اور کی تلقین کی اور لبنان کے معزز عوام بالخصوص جنوبی لبنان کے عوام کے لیے خیر و برکت کی دعا کی اور کہا کہ خدا انہیں تمام آفت و شر سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی فوج کی جانب سے جاری نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے اس کو روکنے میں دنیا کی ناکامی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کی زد میں 40 سالہ لبنانی شہری خدیجہ سلمان اور ان کی 5 سالہ چھوٹی بیٹی امل حسین الدر اس حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی شہادت واقع ہو گئی، یہ حملہ لبنان کے شہر صور میں مجدلزون نامی علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوا، اس وقت یہ بچی اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیل میں مصروف تھی کہ دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں نے جنگی جہازوں سے اس کے قریب میں واقع ایک گھر پر حملہ کر دیا، یہ حملہ ۲۱ فروری ۲۰۲۴ کو ہوا۔

غزہ میں جاری نسل کشی روکنے میں دنیا کی ناکامی پر آیت اللہ سیستانی کا اظہار افسوس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .